• پاکستان میں توسیعی خدمات کے ذریعے چھوٹے ڈ یر ی فا ر مرز کے جانوروں میں دودھ کی پیداوار کو بڑھا کر معاشی حالات میں بہتری کے لئے آسٹریلین حکومت نے اے ایس ایل پی پروگرام کے تحت امداد فراہم کی ہے۔اس منصوبہ میں چارلس سڑٹ یونیورسٹی(واگاواگا) اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈانیمل سائنسز, لاہور مل کر کام کر رہے ہیں۔یہ پروگرام 2007 میں شروع ہوا اور 2015 میں مکمل      ہو گا۔
    ڈیری پراجیکٹ کے مقاصد :
    • ۔اے ایس ایل پی فیز ۔1 کے کامیاب توسیعی منصوبوں کے نتائج کو مﺅثر انداز میں پاکستان کے مختلف اضلاع کے چھوٹے ڈیری فارمرز تک پہنچانا
    • چھوٹے ڈیری فارمر ز کو اس بات کی تربیت دی جائے کہ وہ آسان اور جدیدطریقوں سے اپنے جانوروں کی خوراک کے موجودہ وسائل کا بہترین استعمال کر سکیں
    • دودھیل جانوروں کے بچوں کو پالنے کے جدید اورمنافع بخش طریقے متعارف کروانا
    • دودھ کی پیداوار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ فروخت کے مزید منافع بخش طریقو ں کو متعارف کروانا
    • دودھ کی پیداوار سے فروخت تک کے عمل میں شریک افراد کو تربیت فراہم کرنا

  • نیو سٹاف
    محمد اعجاز کمبر اور نور الھدی پیرذادہ نے بطور ایریا ایڈوائز زپراجیکٹ میں شمولیت اختیار کی ہے

  • کسان میلہ
    فروری 2012 میںکسان میلہ کا انعقاد پاکپتن میںہو رہا ہے جس کا مقصد ڈیری فارمرز کے درمیان باہم روابط کو فروغ دینا ہے

  • کمیونٹی فارم کی بنیاد
    چک 34 ضلع قصور میں پہلا کمیونٹی فارم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے

  • توسیعی کارکنان کی تربیتی ورکشاپ
    فروری 2012 میں توسیعی کارکنان کی تیسری تربیتی ورکشاپ کا ا نعقادیونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈانیمل سائنسز، لاہور میں ہو گا

  • سٹوڈنٹ فورم
    فروری 2012 میں سٹوڈنٹ فورم منعقد ہو رہا ہے جس میں پورے پاکستان سے سٹوڈنٹس شمولیت اختیار کر رہے ہیں


All Right Reserved ASLP Pakistan